Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامان کھو جانے کے ڈر سے خاتون ایکسرے مشین میں داخل

ڈونگوان ،چین .... چینی صوبے گوانگ ڈونگ کے جنوبی ریلوے اسٹیشن ڈونگوان میں ایک خاتون نے اپنی معصومیت یا لاعلمی سے سب لوگوں کو اس وقت حیران کردیا جب وہ اچانک  ایکسرے مشین میں گھس گئی۔ یہ واقعہ ریلوے اسٹیشن کے اس حصے میں ہوا جہاں ٹرین پر لادے جانے والے سامان کی اسکیننگ کی جاتی ہے۔ صورتحال دیکھ کر ریلوے عملے نے شور مچایا اور پھر خاتون کو وہاں سے نکلنے پر آمادہ کرلیا۔ موقع کی وڈیو جاری ہوکر وائرل  ہوگئی ہے تاہم خاتون کا کہناہے کہ انہیں اس بات کی فکر تھی کہ اتنی بھیڑ بھاڑ میں کہیں انکا سامان غائب نہ ہوجائے یا کوئی اسے چرا نہ لے۔ سوال یہ ہے کہ کوئی انسان ایسی بات کیسے سوچ سکتا ہے کہ سفر کے دوران وہ اپنا سامان چیک کرنے اور اسے محفوظ حالت میں دیکھنے کی غرض سے ایکسرے مشین میں گھس جائے کیونکہ ایسی حرکت خطرناک اور جان  لیوا بھی ہوسکتی ہے۔ چین میں پیش آنے والے اس واقعہ کی باز گشت ہند اور برطانیہ کے اخبارات کے ذریعے بھی سنی جارہی ہے۔

شیئر: