Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون کا تماشا بنانے والے آزاد ہیں،مریم

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز نے کہا ہے کہ جو لوگ دن دہاڑے آئین اور قانون کا تماشا بنا رہے ہیں ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جارہا ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جو لوگ روزانہ جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا جبکہ دن دہاڑے آئین اور قانون کا تماشا بنانے والے افراد آزاد گھوم رہے ہیں۔نواز شریف اور اسکی بیٹی جھوٹے مقدمات کو سامنا کرنے کے لئے لندن سے پاکستان آئے مگر اب دنیا دیکھ رہی ہے کہ 2مرتبہ کے وزیراعظم کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے۔

شیئر: