Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے دشمن سازشیں کررہے ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد.. وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ہماری ترقی اور سی پیک کو ناکام کرنے کےلئے اوور ٹائم لگا کر سازشیں کر رہے ہیں۔ ملکی سلامتی اور مفاد میں یکجہتی قائم رکھنی ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حالیہ واقعات سے تاثر ابھرتا ہے کہ ہمیں خطرات کا ادراک نہیں۔ان حالات میں سیاسی انتشار زہر قاتل ثابت ہو سکتا ہے۔دریں اثناءاوسلو میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے چین کے ساتھ طے ہوئے تھے ۔29ارب کی سرمایہ کاری پاکستان میں آچکی ۔پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔حکومت نے گزشتہ5 برسوںکے دوران بجلی بحران کے خاتمے اور دہشت گردی پر قابو پانے کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

شیئر: