گھریلو ٹوٹکے
جمعرات 15 فروری 2018 3:00
پیاز کاٹنے کے بعد ہاتھوں سے آنے والی بو ناگوار محسوس ہوتی ہے . اسے دور کرنے کے لیے پیاز کاٹنے کے بعد گیلے ہاتھوں پر تھوڑا سا نمک ڈال کر اچھی طرح مل لیں . تھوڑی دیر بعد نیم گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں . بدبو دور ہو جائے گی .
پیاز کھانے کے بعد منہ سے آنے والی بو دور کرنے کے لیے سوکھے دھنیے کے دانے چبا لیں یا چوس لینے سے بھی بو دور ہو جاتی ہے .
پیاز کے عرق میں روئی بھگو کر ناک پر رکھیں اور سانس لیں تو زکام جاتا رہے گا .
چھری ، چاقو یا کسی برتن میں پیاز کی بو بس جائے تو اسے دور کرنے کے لیے لیموں کا استعمال سب سے بہترین ہے . پانی میں لیموں کے چند قطرے ملا کر برتن اس میں ڈال دیں اور کچھ دیر پڑا رہنے دیں . بعد میں صاف پانی سے دھو لینے سے بو دور ہو جائے گی .