Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2018 میں اسمارٹ فون کی فروخت میں کمی واقع ہوگی

ٹریڈ فورس کی جانب سے یہ پیشن گوئی سامنے آئی ہے کہ سال 2018 میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں 2.8 فیصد کمی واقع ہوگی۔ سامسنگ کمپنی مارکیٹ میں اول نمبر پر رہے گی اور اس کی اے اور جے سیریز کے اسمارٹ فونز سب سے زیادہ فروخت ہوں گے تاہم ان کی فروخت میں بھی 2017 کی نسبت پانچ فیصد کمی واقع ہوگی۔ ایپل اور ایچ ایم ڈی کمپنی کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آئے گا کیونکہ ایپل کمپنی رواں سال 3 نئے اسمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے جبکہ نوکیا کمپنی اپنے سمارٹ فونز کو انڈیا میں کم قیمتوں میں پیش کر رہی ہے۔ اوپو اور ویوو کمپنی کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں بھی پانچ فیصد کمی واقع ہوگی جبکہ شیاؤمی کمپنی ان پر بازی لے جائے گی اور اس کے 107 ملین اسمارٹ فون فروخت ہونگے۔ 2018 میں فروخت ہونے والے زیادہ تر اسمارٹ فونز میں بڑی اسکرین اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جب کہ فیس آئی ڈی اور آئرس اسکینر کو بھی اسمارٹ فونز کا حصہ بنانے کا رواج بڑھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شیاؤمی کمپنی نے 55 انچ می ایل ای ڈی ٹی وی 4 متعارف کرا دیا

شیئر: