Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی پوسٹ اڑانے کی فوٹیج جاری

راولپنڈی..کنٹرول لائن پر پاک فوج نے اشتعال انگیزی کے جواب میں ہندوستانی فوج کی چیک پوسٹ اڑا دی۔ 5 انڈین فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ فوجی ترجمان نے فوٹیج بھی جاری کردی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔ تتہ پانی سیکٹر میں شہریوں کو نشانہ بنانے والی چیک پوسٹ اڑا دی۔ فوجی ترجمان نے کہاکہ معصوم شہریوں کیخلاف دہشتگردی کا اسی طرح سخت جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی فوج نے بٹل سیکٹر میں اسکول وین پر فائرنگ کی تھی جس سے ڈرائیور جاںبحق ہوگیا۔

شیئر: