Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک لوٹنے کا آسان راستہ

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے پنجاب نیشنل بینک گھپلے کے ملزم نیرو مودی کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مود ی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ آسان راستہ بن گیا ہے کہ وزیر اعظم سے میل جول بڑھاؤ، ملک لوٹو اور فرار ہوجاؤ۔ راہول نے اپنے ٹویٹر پر طنزیہ انداز میں اس گھوٹالے کاعنوان’’ بھارت کو لوٹنے کا گائد،نیرو مودی‘‘ دیا۔ انہوں نے گائڈ کی بنیاد پر آگے کا راستہ اس طرح بتایا کہ پہلے وزیر اعظم کے گلے لگو، دائوس میں ان کے ساتھ نظر آؤپھر اس تعلق کا استعمال کرتے ہوئے 12ہزار کروڑ روپے بینک سے نکلواؤ اور مالیہ کی طرح فرار ہوجاؤ؟ واضح ہو کہ نیرو مودی اور اسکے ماموں نے پنجاب نیشنل بینک میں فرضی دستاویز جمع کرکے 11ہزار کروڑ روپے سے زائد کا لین دین کیا۔

شیئر: