ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں، افغان کرکٹ کپتان
شارجہ : افغانستان نے کوالیفائرز راونڈ کھیل کر ورلڈ کپ میں جگہ بنانے پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔افغانستان نے زمبابوے کو متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی سیریز میں کامیابی حاصل کر کے ورلڈ رینکنگ میں زمبابوے سے دسویں پوزیشن بھی چھین لی ہے۔ افغان ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے میں 10 ملکی کوالیفائنگ ایونٹ میں حصہ لے گی۔ ان میں سے صرف 2 ٹاپ ٹیمیں آئندہ برس انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ میں شریک ہو سکیں گی۔کپتان اصغر استناکزئی نے کہاکہ کوالیفائنگ ایونٹ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور شائقین ہمیں ورلڈ کپ میں شریک دیکھنا چاہتے ہیں۔ نوجوان افغان اسپنر راشد خان نے کہاکہ میں بچپن سے ہی ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کا خواہاں ہوں۔