جدہ ہوائی اڈے نے مسافروں کیلئے پہلا ضابطہ اخلاق جاری کردیا
جدہ..... کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ نے مسافروں کیلئے دنیا بھر میں پہلا ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ یہ ہوائی اڈے پر کام کرنے والے سرکاری و نجی اداروں کے اشتراک سے ترتیب دیا گیا ہے ۔ اسکا مقصد ہوائی اڈوں پر خدمات کا معیار بہتر بنانا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی دستاویز مملکت کے تمام ہوائی اڈوں کو جاری کردی گئی۔ مکہ ثقافتی فورم ”ہم نمونہ کیسے بنیں“ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر الحسن المناخرہ نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ مملکت کے تمام ہوائی اڈوں کے مسافروں کے ساتھ مثالی سلوک کے نئے مرحلے کی بنیادیں راسخ کررہا ہے۔