Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش 193 رنز کا دفاع نہ کرسکا، سری لنکا 6وکٹوں سے جیت گیا

ڈھاکا:سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیشی بولرز193کا دفاع بھی نہ کرسکے اور سری لنکا نے با آسانی 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے 2 میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی۔ سری لنکن بیٹسمینوں 194 رنز کا ہدف 17ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔ بنگلہ دیش کے قائم مقام کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی کا بڑا ہدف تشکیل دینے میں کامیاب رہی ۔بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم 66 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ سومیا سرکار 51 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین تھے۔ کپتان محموداللہ نے 43رنز بنائے۔جواب میں کوشل مینڈس اور گوناتھیلاکا نے ٹیم کو 53 رنز کا آغاز فراہم کیا۔129 کے مجموعی اسکور پرسری لنکا کی 4وکٹیں گر گئیں تو ہدف کا حصول مشکل نظر آنے لگا لیکن اس موقع پر داسن شناکا اور تھیسارا پریرا حریف بولر زکے سامنے ڈٹ گئے۔دونوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، شناکا 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 42 جبکہ پریرا 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔سری لنکا نے2 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے، کوشل مینڈس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ 

شیئر: