Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باروؤں پر اسکن بمپس سے چھٹکارا کیسے پائیں ؟

اگر آپ  بازوؤں پر بمپس کے مسئلے سے دوچار ہیں ، تو تسلی رکھیں آپ تنہا نہیں ہیں . آپ کی طرح دیگر بہت سے افراد جلد  کے اس مسئلے سے دوچار ہیں جسے کیریٹوسس پائیلیرس کہا جاتا ہے . عام اصطلاح میں اسے چکن اسکن بھی کہتے ہیں . 
بازؤں کے علاوہ یہ اسکن بمپس ٹانگوں اور چہرے پر بھی نمودار ہو سکتے ہیں . یہ جلد کے مساموں میں کیریٹن پروٹین کے جمع ہو جانے کے باعث بنتے ہیں  . اگر چہ یہ نقصان دہ نہیں ہوتے  تاہم یہ ہیئر فولیکلز کو بلاک کرنے کا سب  بن سکتے ہیں . کیریٹن پروٹین کی مساموں میں جمع ہو جانے کی اصل وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ماہرین امراض جلد کے مطابق  ایٹوپک ڈرمیٹائیٹس یا جینیاتی امراض اس مسئلے کی وجہ بن سکتے ہیں . 
کیریٹوسس پائیلیرس بچوں میں عام مرض ہے لیکن یہ بڑوں کو بھی متاثر کرتا ہے .  وہ افراد جو ایکزما ،  تیز بخار یا   رسولی کا شکار ہوں ان کا کیریٹوسس پائیلیرس سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے . خواتین اور موٹاپے کا شکار افراد  بھی اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں  .اس کے اثرات جلد پر سرخ اور گلابی رنگ کے بمپس ،  کھجلی اور  خشکی کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں .  سردیوں میں یہ مسئلہ زیادہ شدت اختیار کر لیتا ہے .  کیریٹوسس پائیلیرس کے علاوہ ایکنی ،  الرجی  ، ایکزیما ،  کیڑے مکوڑوں کا ڈسنا یا ڈنک مارنا کیلائیڈ ،  مسے اور چکن پوکس  جلد پر بمپس کی دیگر وجوہات ہو سکتی ہیں . 
بمپس کی وجوہات جو بھی ہوں انکا  آسانی سے گھر پر قدرتی اجزاء کے استعمال کے ذریعے اور لائف اسٹائل کو تبدیل کرکے حل نکالا جا سکتا ہے . سیب کا سرکہ ،  ناریل کا تیل ، ایلوویرا ،  زیتون کا تیل ،  دہی  اور  فش آئل سپلیمنٹس  کو بمپس کے علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے .
یہ بھی پڑھیں :آپ بچے کی تربیت کس نہج پر کر رہے ہیں ؟

شیئر: