داعش میں بیٹوں کی شمولیت پر ماں باپ کو جیل
واشنگٹن۔۔۔امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کو داعش میں بیٹوں کی شمولیت سے متعلق حقائق چھپانے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔حسنین علی کو ایک سال جبکہ اس کی بیوی سمیہ علی کو 30 ماہ قید کے علاوہ5 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔دونوں افراد پر الزامات تھے کہ انہوں نے تفتیش کے دوران ایف بی آئی سے غلط بیانی کی۔حسنین اور سمیہ کے بیٹوں ارمان علی اور عمر علی نے اکتوبر اور دسمبر 2014 کے درمیان امریکہ سے مصر اور پھر شام کا سفر کیا جہاں انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی۔