Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بادام خون میں کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد گار

خون میں لو ڈینسٹی لیپوپروٹین  کا بڑھ جانا طب کی زبان میں ہائیپر کولیسٹرولیمیا  کہلاتا ہے . اسکی بہت سی وجوہات ہیں جن میں  اسموکنگ ، موٹاپا ،  خوراک کی کمی ،  باقاعدہ ورزش نہ کرنا ، ہائیپو تھائیرائیڈزم اور ذیابیطس شامل ہیں . 
کیا آپ جانتے ہیں کہ بادام میں موجود مونو سیچوریٹڈ فیٹس ، پولی انسیچوریٹڈ فیٹس  اور فائبر  خون میں ایچ ڈی ایل کو بڑھانے اور ایل ڈی ایل  کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں . 2011 میں پبلش ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق  روزانہ تین بادام  ایل ڈی ایل کولیسٹرول  اور دل کے امراض کا خطرہ  3 سے 19 فی صد تک کم کر دیتے ہیں . اسکے علاوہ 2015 میں شامل ہونے والے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن اسٹیٹ  کے جرنل کے مطابق بادام کا روزانہ استعمال  کارڈیو میٹابولک  امراض سے بچاتا ہے . بادام کے ساتھ ساتھ دیگر میوہ جات اور گریاں مثلاً اخروٹ اور السی  وغیرہ بھی بلڈ کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں . 
یہ بھی پڑھیں :کھیرا اور کیسٹر آئل جلد کو بنائے نرم و ملائم

شیئر: