سارہ علی کا کریئر ہچکولے کھانے لگا
بالی وڈ ادا کار سیف علی خان اور ان کی سابق بیگم امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کا کریئر شروع ہونے سے پہلے ہی ہچکولے کھانے لگا۔ رپورٹم کے مطابق سارہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم ’کیدار ناتھ‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔فلم کی شوٹنگ ابھی چل رہی تھی کہ اچانک گاڑی پٹری سے اتر گئی ۔ اس کی وجہ فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار ابھیشیک کپور کے درمیان جھگڑا ہے۔فلم کی شوٹنگ اکتوبر 2017 میں ختم ہونا تھی تاہم اب پروڈکشن کمپنی نے ابھیشیک کپور پر بد تمیزی اور کام میں تاخیر کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔اپنی بیٹی کی پہلی فلم کا یہ حال دیکھ کر امریتا سنگھ پریشان ہو گئیں اور انہوں نے بھی ابھیشیک کپور کو آڑے ہاتھوں لیا۔