Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں ملبوسات کمپنی کے حجاب مراکز قائم

واشنگٹن ۔۔۔امریکہ کی سب سے بڑی ملبوسات کمپنی مائسز نے حجاب مر اکز قائم کرکے نئی اور منفرد روایت قائم کی ہے۔کمپنی نے سوشل میڈیا پر اپنے حجاب مراکز میں فروخت ہونے والے ملبوسات کی باقاعدہ نمائش بھی شروع کردی ہے۔ ہائسز کمپنی کی امریکہ بھر میں ملبوسات سینٹرز کی ایک چین ہے جس میں 600 سے زیادہ حجاب شاپنگ سینٹر قائم ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی امریکی کمپنی کی طرف سے ملک بھر میں مسلمان خواتین کی سہولت کیلئے حجاب شاپنگ سینٹرز قائم کیے ۔مائسز کی جانب سے فروخت کردہ ملبوسات مشی گن ریاست کی نومسلم خاتون لیزا فوگل کی قائم کردہ فریونا کمپنی کے ہاں تیار کیے گئے ہیں۔ مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد اس نے محسوس کیا کہ امریکہ میں مسلمان خواتین کو ان کے مذہب کے مطابق باوقار لباس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔انکا کہنا تھا کہ یہ لباس تیارکرنے کیلئے کمپنی کے قیام کا واحد مقصد یہ تھا کہ مسلمان بہنوں کو اپنے پسند کے لباس کے انتخاب میں مدد فراہم کی جائے،چاہے وہ حجاب پہننا چاہیں یا کوئی دوسرا لباس زیب تن کریں۔مائسز کے شاپنگ سینٹرز کی جانب سے فروخت کیلئے پیش کئے جانیوالے فیرونا کے محجب ملبوسات میں لمبے گائون، اسکارف ، کھلی شلواریں اور کھلی قمیضیں شامل ہیں جن کی قیمتیں 13سے 84ڈالر تک ہیں۔
مزید پڑھیں :آئینے کی چمک بحال کرنے کے لیے کیا کریں ؟

شیئر: