ونٹراولمپکس:جرمنی سونے کے9تمغو ں کے ساتھ سرفہرست
پیونگ چینگ :جنوبی کوریا میں ونٹر اولمپکس 2018میں جرمنی سونے کے9 ،چاندی کے2، کانسی کے4تمغو ں کے ساتھ سرفہرست ہے۔میڈل ٹیبل پرناروے6 طلائی، 8 چاندی اور5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے اور ہالینڈ 5 طلائی،5 چاندی اور2کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔امریکی اسکئینگ ایتھلیٹ وون اس وقت میڈل کے مقابلے سے ناک آوٹ ہوگئیں جب انہوں نے خواتین کی سپر۔جی ریس میں بڑی غلطی کردی۔ وون نے جوتیز دوڑ رہی تھیں،اس وقت مایوسی کا منہ بنایاجب وہ تقریبا ًگیٹ سے کچھ دور رہ گئیں اور ایک منٹ اور21:49 سیکنڈ ز میں اپنی اترائی کی لائن کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں رہیں۔ 33 سالہ کو میڈل سے محرو م کردےا گیا جب اٹلی کی جوانا سشنارف اور سوئٹز رلینڈ کی لارا گٹ اور آخر میں ارجنٹائن کی ٹینا ویریتھر نے ان پر سبقت حاصل کی۔