Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمت ہے تو مجھے مروا دیں، ذوالفقار مرزا

نوشہروفیروز ... سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سابق ایس ایس پی راو انوار زرداری کا فیورٹ ہے۔ راو انوار نے زرداری کے لئے لوگوں کو مارا پھر ان کی زمینوں پر قبضے کئے۔ادی اور ادا سے جان چھڑانی ہے تو ہمت کرنا ہوگی۔ شہید رانی کے قتل کا بدلہ لینا ہے۔ اتوار کو موروبائی پاس کے قریب جی ڈی اے کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرداری نے کس حالت میں کہا کہ راو انوار بہادر آدمی ہے۔ عوام کو چوروں اور لیٹروں سے جان چھرانی ہوگی۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ضیاءالحسن لنجار جیسے ملازم سے میں کیوں ڈرونگا۔ ضیا لنجار زرداری ہاوس میں ہمیں چائے پلاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے مجھے ڈرایا گیا کہ مارے جاوگے مگر میں جان بوجھ کر کراچی جاونگا ۔ بحریہ ٹاون کا مال کھانے والے میرا سامنا کریں اور ہمت ہے تو مروا دیں مجھے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زرداری نے پیسہ چلایا۔ آج عہد کریں کہ زرداری کو اپنے خون پسینہ کا ایک پیسہ بھی نہیں دینے دینگے۔

شیئر: