عمران خان کی تیسری شادی ، تصاویر سامنے آگئیں
لاہور..تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق ہو گئی ۔عمران خان نے بشری بی بی سے نکاح کیا ۔مفتی سعید نے نکاح پڑھایا۔ ان کے دوست زلفی بخاری اور پولیٹیکل سکریٹری عون چوہدری گواہوں میں شامل ہیں۔ نکاح کی تصاویر میں عمران خان کی بہنیں اور دیگر عزیز موجود نہیں۔ صرف ان کے2 دوست نظر آرہے ہیں۔تقریب لاہور میں بشری بی بی کے بھائی کے گھر پر ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی طرف سے تیسری شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشری بی بی کو صرف شادی کےلئے پیغام بھیجا ہے۔ بشریٰ مانیکا کا تعلق پاک پتن سے ہے۔تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ شادی پر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تیسری شادی کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ تقریب نکاح آج ہی ہوئی ہے ۔صرف عون چوہدری اور زلفی بخاری شریک ہوئے۔عمران خان کے بچو ں کی شرکت کے بارے میں علم نہیں۔ فیملی کا کوئی فرد شریک نہیں ہوا۔ صر ف بشری بی بی کے خاندان کے لوگ شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ شادی عمران خان کا نجی معاملہ ہے۔