طلاق ثلاثہ کیخلاف مسلم خواتین کا احتجاجی جلوس
پٹنہ۔۔۔۔۔پٹنہ کی مسلم خواتین نے 3طلاق بل (دی مسلم ویمن پروٹیکشن آف رائٹ آن میرج2017) کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہزاروں کی تعداد میں پٹنہ سائنس کالج سے سبزی باغ موڑ تک خاموش جلوس کی شکل میں حکومت سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ پٹنہ کے تمام مسلم محلوں سے خواتین اشوک راج پتھ پہنچ کر احتجاج میں شریک ہوئیں۔امارت شرعیہ بہار اوڈیشہ و جھارکھنڈ کے کارکنان جلوس کو منظم کرنے میں متحرک اور سرگرم نظر آئے۔