اسلام آباد... احتساب عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں پاناما مہ پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ واجد ضیاءکو 22 فروری کو جے آئی ٹی کے اصل ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔نیب پراسیکیورٹر نے استدعا کی تھی کہ ویڈیو لنک پر2 گواہان رابرٹ فیڈلے اور اختر حسین ر اجہ کے بیانات قلمبند بندکرنے کےلئے جے آئی ٹی کا اصل ریکارڈ نا ضروری ہے۔عدالت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ واجد ضیاءپہلی بار مرتبہ نواز شریف کی موجودگی میں عدالت میں پیش ہوں گے۔