اسرائیلی وزیر اعظم پر کرپشن کے نئے الزامات
مقبوضہ بیت المقدس..... اسرائیلی پولیس نے ایک کمیونیکیشن کمپنی سے منسلک متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ بد عنوانی کے اس نئے کیس کا تعلق بھی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہوسے ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بیزک نامی اس گروپ کو رعائتیں دی گئی تھیں اور اس کے بدلے میں کمپنی سے منسلک خبروں کے ادارے پر نتنیاہو کے بارے میں مثبت خبریں چلائی گئیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف کرپشن کے مختلف کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔