جوہری اسلحہ کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے
میونخ ..... چین کی قومی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کی سربراہ فو اینگ نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات انہوں نے میونخ میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ فو اینگ نے کہا کہ جوہری ہتھیار دنیا میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا اسلحہ ہے، تمام ممالک کو جوہری ہتھیاروں کے عالمی انتظام و انصرام کے لئے ذمہ دارانہ رویہ اپنا نا چاہیے۔