Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالیگا ٹورنامنٹ: رئیل میڈرڈ کی بڑی فتح، بیٹس کو3-5سے شکست

سیوائل:ہسپانوی فٹبال ٹورنامنٹ لا لیگا میں رئیل میڈرڈ نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے رئیل بیٹس کے خلاف میچ3-5سے جیت لیا ۔ ایک مرحلے پر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم خسارے میں چلے گئی تھی تاہم کھیل میں واپس آتے ہوئے نہ صرف کامیابی سمیٹی بلکہ لیگ ٹیبل پر تیسری پوزیشن کے قریب بھی پہنچ گئی۔مارکو ایسنسیو نے 11ویں منٹ میں گول کرکے رئیل میڈرڈ کو برتری دلائی تھی جبکہ اس سے پہلے رئیل بیٹس کا گول کیپر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رونالڈو کا حملہ ناکام بنا چکا تھا۔عیسیٰ مندی نے گول کرکے میچ برابر کیا جبکہ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل اس وقت برتری بھی حاصل کرلی جب رئیل میڈرڈ کے کھلاڑی نیچو نے خود اپنے خلاف گول کردیا۔دوسرا ہاف شروع ہو تے ہی سرگیو راموس نے گول کرکے رئیل میڈرڈ کیلئے مقابلہ برابر کردیا۔ مارکو ایسنسیو کو ایک اور موقع ملا جسے انہوں نے ضائع کرنے کی کوئی غلطی نہیں کی اور اسکور2-3کردیا ۔ اب کرسٹیانو رونالڈو ایک مرتبہ پھر ایکشن میں آئے اور گول کیپر انہیں روک نہیں سکا۔میچ ختم ہو نے سے پہلے رئیل بیٹس کے کھلاڑی سرگیو لیون نے تیسرا گول کرکے خسارہ کچھ کم کیا تاہم کریم بینزیما نے لیگ میں اپنا پہلا گول کرکے رئیل میڈرڈ کی پوزیشن مستحکم کر دی جبکہ بیٹس کوکوئی اور موقع نہیں مل پایا اور اس کے ہوم گراونڈ پر کھیلا جانے والے یہ میچ 5-3سے رئیل میڈرڈ کے حق میں ختم ہوا۔لالیگا میں خراب فارم سے دوچار رئیل میڈرڈ کی ٹیم اب گزشتہ3میچوں میں 13گول کرتے ہوئے اپنی پوزیشن بہتر بنا رہی ہے اور صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے تیسری پوزیشن سے دور ہے۔

شیئر: