مجاہد آفریدی انتہائی مطلوبین میں شامل
ریاض...انٹرپول نے پاکستانی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کے مفرور ملزم مجاہد آفریدی کا نام دنیا بھر کے انتہائی اہم مطلوبین کی فہرست میں شامل کرلیا۔ انٹرپول نے اس کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے۔ پاکستان سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مجاہد آفریدی واردات کرکے عمرہ ویزے پر سعودی عرب پہنچا ہوا ہے۔ پاکستانی حکام نے آفریدی کی گرفتاری کیلئے سعودی انٹرپول سے مدد طلب کرلی۔ عمر 25برس ہے ۔ آفریدی کے والد قطر میں قیام پذیر ہیں اور امارات میں تجارت کررہے ہیں۔ تجارت کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔