Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: کار کی بیٹریاں بھی چوری ہونے لگیں

جدہ....جنوبی جدہ کے باشندوں نے شکوہ کیا ہے کہ رات کے وقت نامعلوم افراد انکی گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کررہے ہیں۔الجامعہ محلے کے ایک مکین نے را ت کے وقت ایک گاڑی سے بیٹری کی چوری کی جملہ تفصیلات پر مشتمل وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ مقامی شہری سلطان عبداللہ باوزیر نے شکوہ کیا کہ اس کے گھر کے سامنے اس کی 2گاڑیاں کھڑی ہوئی تھیں دونو ںکی بیٹریاں چوری ہوگئیں۔ یہ کام 14سالہ لڑکے کررہے ہیں۔
وڈیو دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں:۔
 

شیئر: