دنیا کی پہلی ہائپر لوپ ٹرین ممبئی اور پونے کے درمیان چلانے کی تیاری
ممبئی۔۔۔۔دنیا کی پہلی ہائپر لوپ ممبئی اور پونے کے درمیان چلانے کے منصوبے پروارجنگ گروپ اور مہاراشٹر حکومت نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔گزشتہ سال مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے ٹیسلا کو مہاراشٹر میں ہائپر لوپ کے ٹرائل کیلئے دعوت دی تھی۔ ہائپر لوپ تیار کرنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے ذریعے 1000کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا جاسکتا ہے۔اس کے ذریعے ممبئی سے پونے کی 150کلومیٹر کی مسافت 15سے 25منٹ میں طے کی جاسکتی ہے۔ پہلا ہائپر لو پ روٹ سینٹرل پونے کو میگا پولز کے ساتھ نئی ممبئی کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے جوڑے گا۔اس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی نے رکھا۔ہائپر لوپ میں بلٹ جیسا کیپسول میگنٹ پاور سے دوڑایا جاتا ہے ، اس میں معمولی بجلی اورسورج کی شعاعوں کا استعمال ہوتاہے۔