سام سنگ کمپنی نے سب سے بڑے اسٹوریج کا حامل سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو متعارف کروا دیا ہے۔ ڈیوائس کو پی ایم 1643 نام دیا گیا ہے اور اسمیں ایک ٹی بی فلیش کی 32 اسٹکس استعمال کی گئی ہیں۔ 2.5 انچ کی اس ڈرائیو میں 5700 ایچ ڈی موویز محفوظ کی جا سکتی ہیں۔ ڈرائیو کی ریڈ اینڈ رائیٹ اسپیڈ 2100 ایم بی فی سیکنڈ اور 1700 ایم بی فی سیکنڈ ہے جو کہ ایک عام سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو کی نسبت تین گنا تیز ہے۔ سامسنگ کمپنی اس ڈرائیو کے ساتھ پانچ سال کی وارنٹی بھی دے گی۔ کمپنی کی جانب سے اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا کہ ڈرائیو کو کب فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی کیا قیمت ہوگی ۔