Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک پر لٹ گیا انجینئر، 13لاکھ گنوا بیٹھا

بنگلور ۔۔۔۔ بنگلور میں سافٹ ویئر انجینئرکنک مورتی کی فیس بک کے ذریعے ایک لڑکی رادھا سے دوستی ہوئی جس نے شویتا کلکرنی کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ بنا رکھا تھا۔روزانہ رادھا سے باتیں ہونے لگیں،دوستی گہری ہونے کے بعدایک  روز لڑکی نے  شادی کرنے کی بات کہی۔ کچھ دنوں بعد لڑکی نے ماں کے علاج کیلئے مدد مانگی جس پر انجینیئر نے 13لاکھ روپے دیدیئے۔ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب مورتی نے دونا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ کنک نے الزام لگایا کہ ان کی ملاقات رادھا کلکرنی نامی خاتون سے فیس بک پر ملاقات ہوئی جو بنگلور میں رہتی تھی۔ مورتی نے ایک سال کے دوران لڑکی کے اکاؤنٹ میں 13لاکھ روپے بھیجے۔ رفتہ رفتہ جب معلو م ہوا کہ یہ لڑکی دھوکہ باز ہے تو اس نے رادھا سے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیا تواس نے پیسے واپس کرنے سے انکار کردیابالآخر انجینیئر نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے دھوکہ باز لڑکی کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -چیف سیکریٹری سے بدسلوکی کیخلاف افسران کا ہڑتال

شیئر: