Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی پولیس میں 1137اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب

ممبئی۔۔۔۔محکمہ پولیس ممبئی نے 1137اسامیوں پر تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ کی ویب سائٹ پر مکمل معلومات جاری کی گئی ہیں۔ ممبئی پولیس نے ممبئی کارپوریشن اور دیگر متعلقہ شعبوں سے پولیس محکمہ میں 1137اسامیوں پر (سپاہی) تعینات کرنے کی اجازت طلب کی تھی جس کی انتظامیہ نے منظوری دیدی۔خواہشمند امیدوار محکمہ پولیس ممبئی کی ویب سائٹ www.mahapolice.gov.inسے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے بھر کر 28فروری تک جمع کرادیں۔
مزید پڑھیں:- - - - - -ریلوے میں ملازمت کیلئے عمرکی حد میں 2سال اضافہ

شیئر: