Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر پھر جارحیت،ایک شہری جاں بحق

  راولپنڈ ی ... لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔فائرنگ سے ایک شہری ولایت حسین جا ں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔چھمب سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔بنڈالہ میں بھی شہری آبادی پر گولہ باری کی گئی۔پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھر پو رجو اب دیا ۔شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی چوکیو ںکو نشانہ بنایا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کھوئی رٹہ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 8سالہ لڑکا جاں بحق ہوا تھا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ہندوستانی پوسٹ تباہ اور 2 فوجی ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں:ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی،پاکستان کا احتجاج

شیئر: