سعودیوں کیلئے 1.2ملین اسامیاں؟
جمعرات 22 فروری 2018 3:00
جدہ ...سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا ہے کہ سعودی روزگار ایجنسی 2022ءتک مقامی شہریوں کو1.2ملین ملازمتیں فراہم کریگی۔ سعودی کابینہ نے اسی ہفتے سعودی روزگار ایجنسی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ایجنسی سالانہ 2لاکھ 40ہزار ملازمتوں کا بندوبست کریگی۔ابا الخیل نے بتایا کہ 2017ءکے اختتام پر بے روزگاری کی شرح 12.8فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔سعودی حکومت چاہتی ہے کہ 2022ءتک بے روزگاری کی شرح 9فیصد تک کم ہوجائے۔