’پیڈ مین‘ 100 کروڑ کمانے میں ناکام
جمعرات 22 فروری 2018 3:00
بالی وڈ فلم ’پیڈ مین‘ کی تشہیر کے لئے اگرچہ پوری فلم انڈسٹری سامنے آئی تھی تاہم فلم نے اندازوں سے کم کمائی کرکے اکشے کمار کی کئی فلموں کی روایت برقرار رکھی۔باکس آفس تجزیہ کاروں کا اندازہ تھا کہ فلم ابتدائی 10 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوجائے گی تاہم فلم نے اندازوں سے 30 کروڑ روپے کم کمائی کی۔یہ فلم 11 دن میںبھی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے میں ناکام رہی۔’پیڈ مین‘ کوہندسمیت دنیا کے متعدد ممالک میں 9 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا۔