Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضباء روڈ پر بس الٹ گئی، پاک و ہند کے 32مسافر زخمیوں میں شامل

    تبوک - - - - الوجہ کمشنری جانے والی مسافر بس ضباء روڈ پر الٹ گئی۔ پاک و ہند کے 43مسافر سوار تھے ان میں سے 32زخمی ہو گئے۔ حادثہ الوجہ سے 40کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ ہلال احمر کے ترجمان خالد العنزی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بس ایک کمپنی کی تھی۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ان میں سے بعض کے زخم نازک او ردیگر کے معمولی ہیں۔ بس پر پاکستان اور ہندوستان کے 43شہری سوار تھے۔ زخمیوں کی مرہم پٹی اور طبی امداد کی فراہمی میں 10ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان میں سے 6ہلال احمر اور 4وزارت صحت کی ٹیمیں تھیں۔ العنزی نے بتایا کہ 11افراد خطرے سے باہر ہیں۔ 11زخمیوں کو امدادی ٹیموں کے جائے حادثہ پہنچنے سے پہلے ہی اسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:- - - - -السعودیہ میں ریزرویشن کا نیا نظام

شیئر: