2018 ء کے دوران 5000پروگرام ہونگے، محکمہ تفریحات
ریاض - - - - محکمہ تفریحات کے سربراہ احمد الخطیب نے واضح کیا ہے کہ 2018ء کے دوران سعودی عرب میں 5ہزار تفریحی پروگرام ہوں گے۔ ان میں سے 500مملکت کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں منعقد کئے جائیں گے۔ یہ عالمی درجے کے ہوں گے۔ سعودی عرب میں امسال پہلا اوپیرا ہاؤس بھی تعمیر ہو گا۔ تفریحی پروگرام بچوں، نوجوانوں اور خواتین کیلئے ہوں گے۔ محکمہ تفریحات نے توجہ دلائی کہ سعودی ویژن 2030کے مطابق تفریحی سرگرمیوں کو اقتصادی مقاصد سے مربوط کیا جائے گا۔ آمدنی کے نئے وسائل پیدا ہوں گے۔ مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔