اسنیپ چیٹ کی نئی سیٹنگز کو برقرار رکھا جائے گا۔ کمپنی
اسنیپ چیٹ کی جانب سے صارفین کی دائر کردہ پٹیشن کا باقاعدہ جواب دے دیا گیا ہے اور یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ کمپنی اسنیپ چیٹ کی نئی سیٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی بلکہ اسی سیٹنگ کو برقرار رکھا جائے گا۔اسنیپ چیٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسنیپ چیٹ اس بات سے آگاہ ہے کہ نئی سیٹنگ سے صارفین کو اپلیکشن استعمال کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے تاہم وقت کے ساتھ ساتھ صارفین اسے بہتر انداز میں سمجھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ کی جانب سے اپلیکیشن کو مکمل ری ڈیزائن کیا گیا تھا جس کے بعد اسنیپ چیٹ صارفین نے اس ڈیزائن کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی جسے ایک ملین سے زائد افراد نے سائن کیا تھا۔