Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می میکس 3 کی تفصیلات لیک‎

شیاؤمی کمپنی کے اسمارٹ فون می میکس 3 کی تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور نئی لیکس میں فون سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ لیکس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 7 انچ کا بڑا ڈسپلے اور 5500 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 660 اور اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر کے دو آپشن دیے جائیں گے۔ اسمارٹ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ فون میں آئرس اسکینر اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہو گی۔ می میکس 7 میں ڈوئل سم کارڈ ، ڈوئل ایس ڈی کارڈ ، آئی آر بلاسٹر ، ایل ای ڈی نوٹیفیکیشن لائٹ اور بلیوٹوتھ سپورٹ بھی دی جائے گی۔ فون کی قیمت ممکنہ طور پر 1699 یان ہوگی اور اسے جون میں متعارف کروایا جائے گا۔

شیئر: