Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری ملازم کو تجارت کی اجازت سے انکار

 ریاض ... باخبر ذرائع نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ مجلس شوریٰ نے سرکاری ملازمین کو ملازمت کے ساتھ کاروبار کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ شہری خدمات کے قانون کی دفعہ 13میں ترمیم تجویز کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین کو ملازمت کے پہلو بہ پہلو خالی اوقات میں کاروبار کی اجازت دیدی جائے۔ تجویز کرنے والوں نے اس کا جواز یہ پیش کیا تھا کہ اگر سرکاری ملازمین کو ملازمت کی اجازت دیدی جاتی ہے تو ایسی صورت میں سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔متعلقہ کمیٹی کے ماہرین نے اس استدلال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسکا اثر انتہائی محدود ہوگا۔
 

شیئر: