Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد کپور 37 کے ہوگئے

بالی وڈ کے ہیروشاہد کپور37 برس کے ہوگئے۔ شاہد کپور اداکار پنکج کپور اورنیلم عظیم کے بڑے بیٹے ہیں۔ وہ 1981 میں پیدا ہوئے۔ شاہد کپور نے نوجوانی کی عمرمیں ہی ڈانس اکیڈمی جوائن کی۔ انہوں نے کالج کےدنوں میں مختلف وڈیو گیتوں میں پرفارمنس پیش کی۔ سال 2003 میں فلم ' عشق وشق  سے بالی وڈ میں قدم رکھنےوالے شاہد کپور نے متعدد فلموںمیں اداکاری  کی ۔بطور ہیرو انہوں نے اپنی اداکاری کومنوایااور متعدد ایوارڈ حاصل کئے۔ معروف میگا ہٹ فلم ' پدماوت میں شاہد کپور کے منفرد کردار کوبے پناہ شہرت  ملی۔ شاہد اگلی فلم ' بتی گل میٹرچالو میں شردھا کپور کےساتھ کام کررہے ہیں۔
 

شیئر: