Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الٰہ آباد : 10 روزہ قومی کتب میلہ شروع

    لکھنؤ- - - - الٰہ آباد میں چلنے والے 10روزہ قومی کتاب میلے سےاس مرتبہ اردو کی کتابیں ندارد ہیں۔ کتاب میلے میں ایک بھی اردو پبلیشرنے شرکت نہیں کی۔ یہاں تک کے اردو کے فروغ کا کام کرنے والے 2بڑے سر کاری ادارے، یو پی اردو اکیڈمی اور قومی اردو کونسل نے بھی اپنے اسٹال نہیں لگائے ۔ اردو کی کتابیں نہ ہونے سے اردو کے شیدائی بھی کتاب میلے کی طرف رخ نہیں کر رہے ۔اس مرتبہ کتاب میلے میں ملک بھر سے50 سے زائد پبلیشر شرکت کررہے ہیں۔یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ الٰہ آباد کتاب میلے میں اردو کا ایک بھی ادارہ شامل نہیں ہوا ۔ اردوادب سے متعلق یہاں جو کتابیں پیش کئی گئی ہیں وہ ہندی رسم الخط میں ہیں۔کتاب میلے میں اردو کی کتابیں نہ ہونے سے اردو داں طبقے میں مایوسی ہے۔ اردو کے مقامی بک سیلر بھی اس صورتحال سے کافی ناراض ہیں۔الٰہ آباد اردو زبان وادب کا اہم مرکز رہا ہے۔ یہاں لگنے والے کتاب میلوں میں اردو کے اسٹال ہوا کرتے تھے۔دوسری جانب کتاب میلہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے کئی اردو اداروں کو اپنا اسٹال لگانے کی دعوت دی تھی ، لیکن کسی بھی ادارے نے اس کا معقول جواب نہیں دیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -ناجائز زمینوں پرتعمیر مندر ، مسجد اور مذہبی مقامات ہٹائے جائیں، ہائیکورٹ

شیئر: