بیشہ میں غیر یقینی موسم، اسکول بند رکھنے کی ہدایت
بیشہ:محکمہ تعلیم بیشہ کے ترجمان ناجی السبیعی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی طرف موصول ہونے والی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے بیشہ کے محکمہ تعلیم کے سربراہ نے تمام اسکولوں میں آج پیر کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
بیشہ سمیت تثلیث اور اس کے ماتحت تمام علاقوں میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ بلقرن اور خیبر الجنوب کمشنری اور ان کے ما تحت علاقوں کے اسکول معمول کے مطابق کام کریں گے۔
موسم کی مزید خبروں کے لئے یہاں کلک کریں