Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابحر میں لڑکی کو روندنے والا ڈرائیور گرفتار

جدہ .... ایک کمپنی کے بس ڈرائیور نے لڑکی کو گاڑی سے روند ڈالا ۔ پولیس نے واردات کرنے والے ڈرائیور کو گرفتا رکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی اپنی سہیلیوں کے ہمراہ تھی۔ لڑکیاں ڈرائیور کے ہمراہ گھر جارہی تھیں۔ ڈرائیور نے اچانک بس کا رخ تبدیل کرکے ابحر کی جانب کردیا۔ یہ صورتحال دیکھ کر لڑکیاں گھبرا گئیں۔ انہوں نے ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی۔ اس نے سنی ان سنی کردی۔ گھبراہٹ کے عالم میں ایک لڑکی بس سے کود گئی جس پر وہ زخمی ہوگئی تاہم بس ڈرائیورنے گاڑی واپس لاکر لڑکی کو سڑک پر روند ڈالا اور واردات کرنے کے بعد فرار ہونے کے بجائے جائے وقوعہ پر پولیس کا انتظار کرنے لگا۔ پولیس نے فور اً اسے گرفتار کرلیا۔ وہ طبعی حالت میں نہیں تھا۔ لڑکی کی نعش سرد خانے میں محفوظ کرادی گئی۔
 
 
 
 
 

شیئر: