ممتاز سلطانہ - حیدرآباد
70 سال پرانی بات ہے جب میں نے ہوش سنبھالا تو مجھے پتہ چلا کہ میں ایک آزاد ملک کی باشندہ ہوں جہاں خیالات، رسم ورواج، مذہب اسلام ہے ہم مسلمان ہیںاور تحریک پاکستان منظور ہوئی۔ ہمیں پاکستان مل گیا۔ دور اندیشی کی بعض باتیں کتنی دلچسپ ہوتی ہیں۔ایک زمیندار نے بیٹی سے کہا ’’جاؤ یہ مٹکا پانی کا بھرلاؤ مگر ساتھ ہی ایک چانٹا بھی مارا۔ لوگوں نے اعتراض کیا تو زمیندار نے کہا اب یہ ذمہ داری سے کام کرے گی۔ یہ چانٹا احساس دلائے گا ،یہ ناحق نہیں ہے اس کے پیچھے زمینی حقائق ہیں، اس دور اندیشی سے خطرے کا سدباب ہے۔ پس تم نہیں جانتے۔ہم نے دیکھا ہے آزادی کیلئے قدرت کے اصول اپنی جگہ اٹل ہیں ہر بڑی مچھلی چھوٹی مچھلی کو کھا جاتی ہے۔ پاکستان ایک قدرتی ملک ہے جو مذہب کے نام پر وجود میں آیا ، پاکستان ناقابل تقسیم ہے، اگر پاکستان تقسیم ہوگیا تو بر صغیر کے باقی حصے بھی متحدد نہیں رہ سکیں گے۔
بجھی عشق کی آگ اندھیرے ہیں
مسلمان نہیں لاکھ کا ڈ ھیر ہیں
ایک شخص مچھر دانی لگا کر باہر سورہا تھا کسی نے پوچھا آپ مچھردانی کے باہر کیوں سورہے ہیں تو اس نے جواب دیا مچھروں کو دھوکہ دینے کیلئے وہ تو یہی سمجھیں گے کہ میںمچھر دانی کے اندر ہوں۔ اس زمینی حقائق کا فسانہ فرنگیوںکے نزدیک کچھ اور ہے جبکہ ہمارے لئے اس کا مطلب کچھ اورہے۔
14 اگست کو ایک بوڑھی عورت ہاتھ میں جھنڈ ا لیے دوڑے چلی جارہی ہے۔ کسی نے کہا اماں ذرا سنبھل کے کہنے لگی آج آزادی کا دن ہے۔ آج یہ ماں دعائیں دے رہی ہیں میرے وطن کے سجیلے جوانوں سلامت رہو ۔میں تم میں اپنی زندگی دیکھتی ہوں،میں نے جوہر علی، محمد علی جیسے سپوت پیدا کئے، میں نے ہی علامہ اقبال سے بیٹے جنم دیئے پس آج اور اس کل میں فرق یہ ہے وہ سرسید کی ایک آواز پر مسلم لیگ کے پرچم تلے جمع ہوگئے آج کا نوجوان چاروں طرف تحریکوں کے پرچم لئے کھڑا ہے۔سوچتی ہوں وہ جوش وہ جذبہ وہ ولولہ کہاںگیا تب میرا پاکستان تعصب کی ہوا سے پاک تھا۔صرف کلمہ توحید پر ایک ہی بات کرتے تھے۔لے کر رہیں گے پاکستان، بن کر رہے گا پاکستان، جب ہم ایک پلیٹ فارم پر تھے اور دنیا دیکھتی رہ گئی پاکستان وجود میں آگیا۔ شاعر نے کہا میرا وطن میرے دل کی دھڑکن ہے، صحرا ،یہ جنگل یہ پہاڑ یہ دریا یہ سمندر یہ سبزہ ذار وادیاں یہ کھیت کھلیاں سب میرے ہیں لیکن عزم وہمت کی داستانیں، ایٹمی طاقت کا کارنامہ جو میرے پاکستان کا فخر ہے۔ سوچ رہی ہوں میرے وطن نے تو کم عمری سے ہی مشکلیں دیکھیں ہیں 20 سال کی عمر میں مارشل لاء لگ گیا اوریکے بعد دیگرے مارشل لا پاکستان کا مقدر بنے اور پاکستان کی تاریخ کروٹ بدلتی رہی حالات بدلتے رہے میری جستجو شوق بڑھتا رہا کہ پاکستان ایک قدرتی ملک ہے ۔ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے ،پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں مختلف زبانیں بولی جاتیں ہیں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں مختلف ثقافت ہے میں انہی بات کو مختصر کرتے ہوئے کہوں گی ان 70 سال میں تعلیمی پالیسیاں بدلتی رہیں، معیار تعلیم کی بہتری کی باتیں ہوتی رہیں مگر نہ دو طبقاتی نظام ختم ہوا, نہ ٹیوشن سینٹر پر پابندی لگی ،نہ پورے ملک کا نصاب ایک زبان میں ہوا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭