Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرمان: ڈاکٹر تماضر الرماح نائب وزیر محنت مقرر

ریاض:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ڈاکٹر تماضر بنت یوسف الرماح کو نائب وزیر محنت برائے سماجی بہبود مقررکردیا۔ انہوں نے فیصل بن فاضل الابراہیم کو نائب وزیر  اقتصاد منصوبہ بندی خالد بن سعود  الشنیفی کو معاون وزیر و اقتصاد و منصوبہ بندی، محمد بن داخل المطیری کو سیکریٹری جنرل مجلس شوریٰ، ڈاکٹر عدنان آل حمیدان کو وائس چانسلر جدہ یونیورسٹی، شلعان بن راجح بن شلعان کو سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن، ڈاکٹر عبدالعزیز بن عبداللہ الزوم کو گورنر مسابقت اتھارٹی، صالح بن محمد الشارخ کو مشیر ادارہ ریاستی سلامتی، ڈاکٹر یوسف بن طراد السعدون ، نبیہ بن عبدالمحسن البراہیم کو ارکان شوریٰ، انجینیئر ابراہیم السلطان کو رکن ریاض ڈیولپمنٹ اتھارٹی شاہ سلمان نے عسیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی۔ انہوں نے شاہ عبدالعزیز برائے قومی مکالمہ کی سیکریٹریز کونسل کی تشکیل نو کردی جبکہ شہزادہ بندر بن خالد بن فیصل کو گھڑدوڑ کلب کا چیئرمین متعین کردیا۔
شاہی فرامین پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: