سری دیوی کی نعش دبئی سے ممبئی کیلئے روانہ
ممبئی۔۔۔۔بالی ووڈ کی مشہور اداکار ہ سری دیوی کی نعش دبئی ایئر پورٹ سے ساڑھے 6بجے ممبئی کیلئے روانہ ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق رات ساڑھے 9بجے تک ممبئی پہنچ جائیگی۔سری دیوی کے اہل خانہ کی اطلاعات کے مطابق سری دیوی کی نعش جیسے ہی ہندوستان پہنچے گی اسے لوکھنڈ والا میں قائم ان کے گھر گرین ایکڈز لے جایا جائیگا اس کے بعد علی الصباح ان کی نعش سلیبریشن کلب لے جائی جائیگی، صبح 9-30منٹ سے 12-30بجے تک لوگ آخری دیدار کرینگے ۔ یہ کلب ان کے گھر کے قریب واقع ہے۔ بعد ازاں 3-30 سے 5-30بجے کے درمیان ویلے پارلے پون ہنس میں آخری رسومات ادا کی جائیگی۔