Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وحشی پہاڑ کو سر کرنے کی پولش کوہ پیما کی "خودکش" مہم ختم

  کے ٹو بیس کیمپ:ساتھی کوہ پیماوں سے جھگڑے کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے اونچے اور خطرناک ترین پہاڑ کے ٹو کو تنہا سر کرنے کےلئے نکلنے والے ڈینس اروبکو نے خود کشی قرار دی جانے والی اپنی مہم ختم کر کے واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔44 سالہ روسی نژاد پولش کوہ پیما ڈینس اروبکو کوہ پیماوں کی اس ٹیم کاحصہ ہیں جو موسم سرما میں یہ پہاڑ سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کرنا چاہتی تھی تاہم خراب موسم کی وجہ سے ٹیم کے سربراہ نے مہم ملتوی کردی تھی ۔ڈینس اسی موسم میں اس وحشی پہاڑ کو سر کرنا چاہتا تھا اور ٹیم لیڈر کے انکار پر کسی کو بتائے بغیر اکیلا ہی مہم پر نکل کھڑا ہوا تھا۔ یاد رہے کہ قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع بلندترین چوٹی وحشی پہاڑ کو آج تک کسی کوہ پیما نے موسمِ سرما میں سر نہیں کیا جبکہ تنہا یہ مہم انجام دینا ناممکن قرار دیا جاتا ہے اور اسی لئے ڈینس کی اس کوشش کو کوہ پیماوں اور ماہرین نے خود کشی کے مترادف قرار دیا تھا۔اس گروپ کے ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ڈینس اروبکو نے واپس آنے کا فیصلہ کیوں کیا جبکہ وہ ریڈیو کے بغیر گیا تھا جس کی وجہ سے اس کے ساتھ رابطہ ممکن نہیں تھا اور اس کی تلاش کا کام بھی شروع کردیا گیا تھا۔عام خیال ہے کہ غصہ اترنے کے بعد ڈینس کو بھی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ یہ مہم اتنی آسان نہیں کہ وہ تنہا اسے سر کر لے گا۔

شیئر: