Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی،امریکہ

واشنگٹن.. امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے آنے کے بعد بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون متاثر نہیں ہو گا۔ پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے۔ ترجمان محکمہ خارجہ جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے حوالے سے کوئی رائے نہیں دے سکتا اور نئی انتظامیہ اپنی پالیسیاں خود طے کرے گی لیکن امریکا خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون کر رہا ہے۔نئی امریکی انتظامیہ کے آنے کے باوجود تعاون متاثر نہیں ہو گا۔انہوں نے نے کہا کہ پاکستان اور ہندکے معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے 400 لوگ بھی محکمہ خارجہ میں آئیں گے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے خبریں آرہی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی امداد روک دے گی۔
 

شیئر: