Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول کا عمران اور شہباز شریف کو چیلنج

 کراچی ... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے شہباز شریف اور عمران خان کو کراچی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے متنازع شخصیت کو پارٹی صدر بنایا ۔شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاون ، ملتان میٹرو اور آشیانہ کرپشن اسکینڈل میں جواب دینا ہے۔عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ نوازشریف کو کیوں نکالا۔ عمران خان طالبان کی اوقاف فنڈ سے مدد کررہے ہیں ۔ بدھ کو کراچی میں ممبر سازی مہم کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کر سکتی ہے۔ پیپلزپارٹی عدالت اور پارلیمنٹ کے بجائے ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پانا مہ کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے نواز شریف میمو گیٹ اسکینڈل کو زندہ کر رہے ہیں۔سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ جعلی کیس تھا۔بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی رابطہ مہم چلا رہی ہے ۔ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے ۔عوام بیروزگاری، مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ ملک کو خوش حال اور پرامن بنائیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میڈیا کو آزاد ہونا چاہئے، پابندیاں اچھی چیزنہیں۔انہوںنے کہا کہ عوام کو مجھے کیوں نکالا سے کوئی غرض نہیں۔عوام کا مسئلہ بیروزگاری، غربت اور دہشتگردی ہے جس کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہی موجود ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزرائے اعلی پیپلز پارٹی سے ہوں گے۔ پارٹی قائدین، رہنما اور کارکنان اگلے الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کریں ۔ پارٹی کا پیغام ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں۔
مزید پڑھیں:سعدرفیق کا عمران خان کو چیلنج
 

شیئر: