Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنی گالہ جعلی این او سی معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں،نواز شریف

  اسلام آباد...سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ تصدیق کئے بغیر بات کرنے والا نہیں آدمی نہیںہوں ۔عمران خان نہیں کہ کان میں جھوٹی سچی آواز پڑے اور میڈیا پر بول دوں۔بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات کی بارش نہیں کرتا۔ یہی فرق مجھ میں اور عمران خان میں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بنی گالہ والے گھر کے جعلی این او سی کی بات کل سے بہت عام ہے۔ اپنے وکلا اور دیگر سے جائزہ لے رہا ہوں۔ حقائق سامنے آئیں گے تو بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعوان اس گھر کو غیر قانونی کہتے تھے آج ان کے وکیل ہیں۔اس کے بعد دیکھتے ہیں بابر اعوان کس کے وکیل ہوں گے ۔سابق وزیراعظم نے عمران خان کے گھرکے جعلی سرٹیفکیٹ پرمشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا ۔
مزید پڑھیں:بنی گالہ ، عمران خان کے گھر کا این او سی جعلی قرار

شیئر: