Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوکیو گیمز 2020 کےلئے ماسکوٹس "علامتی کرداروں" کا انتخاب

 
ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس 2020 کےلئے ماسکوٹس ” علامتی کرداروں“کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر اور سمندر پار سے تقریباً 16 ہزار جاپانی پرائمری ا سکولوں کے بچوں نے ماہرین کے منتخب کردہ ماسکوٹس کے 3 سیٹس میں سے علامتی کرداروں کے انتخاب میں ووٹ دیا۔2020 گیمز کے منتظمین نے نتائج کا اعلان ٹوکیو کے ایک پرائمری اسکول میں ساڑھے 5 سو طلبا سے بھرے ہال میں کیا، طلبا ءنے پرجوش انداز میں نتائج کا خیرمقدم کیا۔منتخب شدہ ماسکوٹ کی جوڑی پر چہار خانہ دار ڈیزائن بنا ہے جیسا کہ ان کھیلوں کے باضابطہ نشانات پر ہے۔اولمپک ماسکوٹ کا جسم سفید اور اس پر گہرے بنفشی رنگ کا نمونہ بنا ہوا ہے۔ پیرالمپک کیریکٹر پر گلابی رنگ کا چہارخانہ دار ڈیزائن ہے۔ تاحال ماسکوٹس کے نام نہیں رکھے گئے۔کمیٹی کا ارادہ ہے کہ رواں سال موسمِ گرما میں ناموں کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔

شیئر: