اٹلی کا فٹبالر ڈیوڈ استوری ہوٹل کے کمرے میں چل بسا
روم:اٹلی کا 31 سالہ انٹرنیشنل فٹبالر ڈیوڈ استوری حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث چل بسا۔ ڈیوڈ استوری کلب میچز میں شرکت کےلئے ٹیم کے ہمراہ ہوٹل میں مقیم تھا تاہم وہ اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا ۔ٹیم کے ترجمان کے مطابق ڈیوڈ استوری ناشتے کے لئے سب سے پہلے پہنچتے تھے لیکن صبح ان کے نہ آنے پر کمرے میں جاکر دیکھا گیا تو وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 31 سالہ استوری کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے تاہم کلب ترجمان کے مطابق ان کی موت کی وجوہ کے تعین کےلئے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ڈیوڈ استوری فٹبال کلب فیورنٹینا کے کپتان تھے اور ان کی موت کی خبر کے بعد میچ بھی منسوخ کردیا گیا۔آنجہانی ڈیوڈ استوری نے 2011 سے 2017 تک اٹلی کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔